ہالی وڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر اور ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے ترجمان نےکار حادثے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا جس میں آرنلڈ کی گاڑی دیگر گاڑیوں پر چڑھ گئی۔ گذشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں 4 گاڑیاں متاثر ہوئیں جن میں ایک شخص زخمی ہے جب کہ اداکار محفوظ رہے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور حادثے کے زخمی کو اسپتال منتقل کیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
Discussion about this post