لاہور: آئی سی سی نے شاہین کپتان بابر اعظم کو ون ڈے پلئیر آف دی ائیر قرار دے دیا۔
دنیائے کرکٹ میں پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، بابر اعظم کو ون ڈے میچز میں شاندار خدمات پر سال کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا ہے، انہوں نے 6 میچوں میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے ، چھ میچوں میں دو سنچریاں سکور کیں۔
بابر اعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی سی بی اور فینز کاسپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ، انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگز یادگار تھی ، جنوبی افریقہ میں جیت حاصل کرنے سے مورال بلند ہوا ۔
Discussion about this post