گھوٹکی: تحریک انصاف نے سندھ میں میدان لگالیا۔ شاہ محمود، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سندھ تحفظ حقوق مارچ کا گھوٹکی سے کچھ دیر میں آغاز ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی غیور عوام 14 سال سے مسلط کرپٹ حکمرانوں سے نجات، اپنے حقوق کے تحفظ اور اپنی آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے، پاکستان تحریک انصاف کی "سندھ حقوق مارچ ریلی”میں شرکت کر کے تبدیلی کی اس تاریخی جدوجہد میں شامل ہوں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقوق سندھ مارچ صوبے کے عوام کو جگانے کیلئے ہے، زرداری مافیا سندھ کیلئے علی بابا چالیس چور کی طرح ہے، نوسر بازوں کا ٹولہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے نکل رہا ہے، سندھ میں ہماری بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں، بلاول زرداری کو جواب دینا ہوگا، سندھ میں اسکولوں کی حالت ابتر، اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں، سندھ میں جنگل کا قانون ہے، سندھ کے عوام کو ان سے نجات دلائیں گے۔
Discussion about this post