کراچی: نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑاجس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا۔
سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔ نیپرا حکام نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کوئلے اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔
Discussion about this post