جمعرات, جون 30, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اداریہ
آئین کا آرٹیکل 63 اے کیا ہے۔۔۔۔؟

آئین کا آرٹیکل 63 اے کیا ہے۔۔۔۔؟

Web Desk by Web Desk
جون 13, 2022
in اداریہ, ضرور پڑھیں
0
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک میں سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر ہے، اپوزیشن نے 8 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

اس کے بعد سے اپوزیشن اور حکومت میں لفظی جنگ جاری ہے، حکومت الزام لگا رہی ہے کہ اپوزیشن اپنے قانون سازوں کے خلاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے، اسی حوالے سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

تحریکِ عدم اعتماد کے بعد سے آئین کے آرٹیکل 63 اے پر قانون سازوں کے درمیان شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ وکیل سالار خان کے مطابق، یہ آرٹیکل ایک قانون ساز کو ’انحراف کی بنیاد پر‘ نااہل قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی سیاسی جماعت کے رکن ہیں اور ایوان میں منتخب ہوئے ہیں ، تو وہ سیاسی جماعت وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے لیے مقاصد کے حوالے سے ہدایات جاری کرتی ہے۔

اگر آپ یا تو ان ہدایات کے خلاف ووٹ دیتے ہیں یا ان ہدایات کے خلاف ووٹ دینے سے پرہیز کرتے ہیں تو آپ آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہل ہوجاتے ہیں۔

قانونی ماہر کے مطابق یہ شق 1997 میں فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، جس کا حکومت آج اپوزیشن پر الزام لگا رہی ہے۔

اس کے بعد پارٹی سربراہ انحراف کے لیے تاخیر کا حکم جاری کر سکتا ہے اور یہ بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تصدیق سے مشروط ہے جس کے بعد رکن کو نااہل کر دیا جائے گا، اس کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اپوزیشن نے آرٹیکل 95 کے تحت تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے، لیکن سوالات آرٹیکل 63 اے کے گرد گھوم رہے ہیں۔

صدر مملکت کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس کی منظوری

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کےتحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

صدر مملکت عارف علوی نےوزیرِ اعظم کےمشورے پرسپریم کورٹ کی رائے مانگی، ریفرنس کچھ ممبران پارلیمنٹ کے انحراف کی خبروں، موجودہ حالات کے پیش نظر فائل کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے ریفرنس کے اہم نکات

ہارس ٹریڈنگ کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے آج سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے ریفرنس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے اہم نکات سامنے آ گئے۔

صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابلِ قبول ہے؟ کیا پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جا سکتا؟

ریفرنس کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، کیا ایسا ووٹ ڈالنے والا تاحیات نااہل ہوگا؟ کیا منحرف ارکان کا ووٹ شمار ہوگا یا گنتی میں شمار نہیں ہوگا؟

مسودے میں سوال ہے کہ پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہیں رہے گا تو کیا ایسا ممبر تاحیات نااہل ہوگا؟ فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید کیا اقدامات ہو سکتے ہیں؟

ریفرنس کے مسودہ میں آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

Tags: تحریک عدم اعتمادہارس ٹریڈنگوزیراعظم عمران خان
ShareTweet
Previous Post

سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی، شیری رحمان

Next Post

سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Web Desk

Web Desk

Next Post
سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Discussion about this post

تازہ ترین

فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

جون 30, 2022
اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

جون 30, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟
دلچسپ و عجیب

اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟

جون 27, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist