ہفتہ, اگست 13, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں
آرٹیکل 63 میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، سپریم کورٹ

آرٹیکل 63 میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، سپریم کورٹ

Web Desk by Web Desk
مارچ 30, 2022
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں صرف وقتی نااہلی کا ذکر ہے، تاحیات نااہلی جھوٹا بیان حلفی دینے پر ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل نے دلائل کا آغاز کیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آج آپ سے کوئی سوالات نہیں کریں گے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمالیہ میں وزیر اعظم کی تقریر کا حوالہ دیا گیا، وزیراعظم سے کمالیہ کی تقریر پر بات کی ہے، وزیر اعظم کا بیان عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، کمالیہ تقریر میں ججز کا حوالہ 1997ء میں سپریم کورٹ حملے کے تناظر میں دیا گیا، وزیراعظم کو عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے اور یقین ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ ہاؤس حملے کا کیا بنا؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں اراکین اسمبلی سمیت تمام ملزمان گرفتار ہوں گے۔ اس پر چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ سندھ ہاؤس حملہ کیس کی رپورٹ کل دوبارہ جمع کرائی جائے۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جے یو آئی کو دو دن جلسے کی اجازت دی گئی تھی، جے یو آئی عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو رہی ہے۔ اس پر جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضٰی بولے کہ سڑک انتظامیہ نے بند کی تھی، تیز رفتار بس نے ایک بندا مار دیا دوسرا زخمی ہوگیا، کارکنوں نے احتجاج کیا جس پر انتظامیہ نے سڑک بند کی، کوئی دھرنا نہیں ہورہا جلسہ بھی ختم ہو چکا ہے اور تمام مظاہرین واپس جارہے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارٹی سے انحراف کو معمول کی سیاسی سرگرمی نہیں کہا جاسکتا، آئین میں اسمبلی کی مدت کا ذکر ہے اراکین کی نہیں، اسمبلی تحلیل ہوتے ہی اراکین کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے، اراکین اسمبلی کی رکنیت کی مدت کا تعین اسمبلی سے جڑا ہوا ہے، اسمبلی کی مدت پورے ہونے تک نااہلی سے آرٹیکل 63A کا مقصد پورا نہیں ہو گا، آرٹیکل 63 اے کا مقصد تاحیات نااہلی پر ہی پورا ہوگا، سوال صرف یہ ہے کہ منحرف رکن ڈیکلریشن کے بعد الیکشن لڑنے کا اہل ہے یا نہیں؟

اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ ڈکلیریشن آجائے تو منحرف رکن پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوگا، چور چور ہوتا ہے کسی کو اچھا چور نہیں کہا جاسکتا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کیا اختلاف کرنے کا مطلب انحراف ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا نہیں! جسٹس جمال نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں رکنیت ختم ہونے کا لفظ ہے نااہلی کا نہیں جب نااہلی ہے ہی نہیں تو بات ہی ختم ہوگئی، کیا الیکشن کمیشن انکوائری کرے گا کہ انحراف ہوا ہے یا نہیں؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی، پارٹی سربراہ نااہلی کا ڈیکلریشن دے گا، پارٹی سے انحراف غلطی سے نہیں ہوتا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے، تاحیات نااہلی کے تعین کے لیے ہمیں کافی قلابازیاں لگانی پڑیں گئی۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آرٹیکل 63 میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں وقتی نااہلی کا ذکر ہے، جھوٹا بیان حلفی دینے پر تاحیات نااہلی ہوتی ہے، پارلیمنٹ جھوٹے بیان حلفی پر پانچ سال نااہلی کا قانون بنائے تو کالعدم ہوگا؟ آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق اور نتائج پر الگ الگ عدالتی فیصلے ہیں۔

جسٹس جمال خان نے کہا کہ پارٹی سربراہ شوکاز دے کر رکن اسمبلی کا موقف لینے کا پابند ہے، 100 گنہگار چھوڑنا برا نہیں، ایک بے گناہ کو سزا دینا بڑا ہے، پارٹی سے انحراف کرنے والے 100 چور ہوں گیے لیکن ایک تو ایمان دار ہوگا ہی۔

Tags: اٹارنی جنرلآرٹیکل 63سپریم کورٹ
ShareTweet
Previous Post

اداکارہ کاجول نے ممبئی میں حیران کن مالیت کے 2 فلیٹس خرید لیے۔۔۔!

Next Post

جہاز میں لگا بلیک باکس کیا کام کرتا ہے۔۔؟

Web Desk

Web Desk

Next Post
جہاز میں لگا بلیک باکس کیا کام کرتا ہے۔۔؟

جہاز میں لگا بلیک باکس کیا کام کرتا ہے۔۔؟

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(13th August 2022)

اگست 13, 2022
رنویر سنگھ مستقبل میں کس طرح کی فلمیں کریں گے۔۔؟

عریاں فوٹو شوٹ کرانے کی وجہ سے رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔۔!

اگست 13, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist