دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پاکستانی بیٹسمین امام الحق ون ڈے میں تیسری جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ساتویں پوزیشن پر آگئے۔
ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ امام الحق 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔ بھارتی ٹیم کے بلےباز ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسری اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
🔸 Shaheen Afridi continues to climb
🔸 Imam-ul-Haq makes significant gainsPakistan players make major movements in the @MRFWorldwide ICC Men's Player Rankings for ODIs and Tests after #PAKvAUS series 📈
Details 👉 https://t.co/zoY06jyBJ3 pic.twitter.com/dxVyiF78oK
— ICC (@ICC) April 6, 2022
ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، دوسرے نمبر پر بھارت کے روی چندر ایشون اور تیسرے پر بھارت ہی کے جسپریت بھمرا موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم پہلی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دوسری پوزیشن پر بدستور قائم ہیں۔
Discussion about this post