پیر, مئی 16, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل
نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا

نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا

Web Desk by Web Desk
مئی 6, 2022
in ایڈیٹوریل, ضرور پڑھیں
0
13
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ جس کے ہاتھ میں معلومات کی ارسال کا اختیار ہے وہ بلاشبہ اس دنیا کو چلانے کا اختیار رکھتا ہے۔ وہ زمانے چلے گئے جب جنگوں کیلئے قافلے، ہتھیار ، سپاہی سمیت بیشتر وسائل کے مرہونِ منت ہو کر جنگ کی تیاری کی جاتی تھی۔ حالیہ دور میں جنگ صرف بیانیے کی ہے۔

ہم آج تک تاریخ کا وہ رْخ پڑھتے چلے آئے ہیں جو فاتح نے لکھا، مشہور مقولہ ہے ’’تاریخ ہمیشہ فاتح کی زبانی لکھی جاتی ہے ‘‘ چاہے وہ درست ہو یا غلط۔ اِسی ریت رواج کو پروان چڑھاتے ہوئے افغانستان میں ہوئی وار آن ٹیرر میں جتنا استعمال انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کیا گیا شاید ہی کسی اور چیز کا کیا گیا ہو۔

بالخصوص ٹیکنالوجی کے دیوتاؤں کی بات کی جائے تو فیس بک، گوگل، مائیکرو سافٹ اور ایمازون نے امریکی حکومت سے 44.5 ارب امریکی ڈالر کے معاہدے کیے۔ ان معاہدوں کے تحت ان پرائیویٹ کمپنیوں نے امریکی افواج کی امداد کرتے ہوئے انہیں ڈیجیٹل ٹولز فراہم کرنے تھے ،جن میں ڈیٹا بیس ، نگرانی ، ڈرون ٹیکنالوجی اور مؤقف کے ارسال کے لیے ان پلیٹ فارمز کا استعمال شامل تھا۔

ایک نجی ادارے کے مطابق فیس بک نے ساڑھے تین لاکھ ڈالر مالیت کے اشتہارات چلائے۔ جن میں اسلام کو ایک تشدد پسند مذہب کے طور پر پوری دنیا کو دکھایا گیا۔ وار آن ٹیرر میں ان ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے مالکان نے مغربی چورن خوب بیچا اور اس سے خود بھی خاصے مستفید ہوئے۔ یہ کہنا غلط نا ہو گا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نظریہ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فیس بک کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر 2.7 ارب لوگ کرتے ہیں، ٹوئٹر 206 ملین جبکہ یو ٹیوب کا استعمال 122 ملین لوگ روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں تو کتنے لوگوں تک رسائی ان لوگوں کو حاصل ہے اس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

ماضی میں مغربی چورن سے نہال ہونے والے ادارے ایک بار پھر روس اور یوکرین کی جنگ میں سر گرم نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے میں روس اور یوکرین کی جنگ کے ساتھ ساتھ روسی اور مغربی نظریے کی جنگ بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ جس میں روس کا مؤقف بھرپور دبانے کی پالیسی پر کام کیا گیا ہے۔

جنگ کے ماحول میں خبر کی شفافیت کا اندازہ لگانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔ جس کی بڑی وجہ جنگ کے میدان تک رسائی کا محدود ہونا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں پر انحصار کرنا ہی واحد ذریعہ بچتا ہے ۔ اگر وہ ذریعہ بھی تعصب زدہ ہو تو شفافیت محض سوالیہ نشان بن کر رہ جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں میں اس کی مثال اس بات سے لگائی جا سکتی ہے کہ ایک جانب مغربی طرز کی خبریں سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں تو دوسری جانب روسی طرز کی خبریں۔ ایک ہی دن میں یوکرین کی طرف سے روس کے 11 ہزار سپاہیوں کی ہلاکت کا انکشاف سامنے آتا ہے جبکہ اْسی روز روس اسے مسترد کر کے 487 سپاہی ہلاک ہونے کا اعلان کر دیتا ہے۔ اب کس خبر کو سچ مانا جائے۔

ماضی کے تناظر میں بھی سوشل میڈیا کے تعصب زدہ ہونے کے شواہد مل چکے ہیں جبکہ اس بار بھی مغرب اپنے نظریے کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدام اٹھاتا نظر آ رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں دیو قامت حیثیت رکھنے والے ٹیک جائینٹس ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، گوگل اور ایپل مغربی نظریے کے ٹھیکیدار دکھائی دے رہے ہیں۔ ان نیٹ ورکس نے سرِ عام مغربی نظریے کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گوگل نے روس میں مقیم لوگوں کی موناٹائیزیشن منسوخ کر دی ہے، اس سے روسی باشندوں کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ایپل نے اپنی تمام اشیاء کی فروخت روس میں بند کرتے ہوئے روسی ایپلی کیشنز کو بھی ایپ سٹور سے ہٹا دیا ہے۔ ٹوئٹر پر روس کی حمایت میں لکھی گئی پوسٹ پر وارننگ دے رہا ہے جبکہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اجازت دے دی گئی ہے کہ روس کے خلاف کسی بھی قسم کا مواد پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

ان باتوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایک عام فہم شخص بھی اس نتیجے پر نکلتا ہے کہ تمام ٹیکنالوجی کے دیوتا مغرب کے نظریے کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور روس کے خلاف ایک ثابت قدم محاذ بنائے اپنی پالیسی کو نبھانے میں بھرپور سرگرم ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں جو روس کی جانب سے بربریت دکھائی جا رہی ہے وہ قابلِ مذمت ہے مگر مغربی جانب سے اس کی تشہیر بھی خاصہ بگاڑ پیدا کر رہی ہے۔

اپنے نظریے کو قائم کرنے سے پہلے ایک بار پھر حالات کا تفصیلی جائزہ ضرور لیجیے کیوں کہ یہ نظریے کی جنگ ہے اور اس نظریہ کا ہر فرد اس جنگ کا سپاہی ہے، اس لئے ہر شخص کا محتاط رہنا بیحد ضروری ہے۔ دورِ حاضر میں نفسیاتی جنگ پر خاصا کام کیا جا رہا ہے، آج کے دور میں سپاہیوں سے زیادہ اوپینین لیڈرز کی تربیت کی جا رہی ہے تا کہ وہ اپنے مخصوص خیالات کو اپنے نظریے میں ڈھانپ سکیں۔

پاکستان کے تناظر میں بات کی جائے تو حال ہی میں کیے گئے سوشل میڈیا پر منتشر ارکان کے خلاف آپریشن سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نظریاتی لڑائی محض بیرونی طور پر ہی نہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی لڑی جا رہی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا کے ونگز بنا کر سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف تصاویر و تحاریر کے ذریعہ پہنچاتی نظر آ رہی ہیں۔ تو بات وہیں آپہنچتی ہے میدان چاہے بڑا ہو یا چھوٹا، کھیلنے والے سیاسی ہوں یا سماجی، جنگ محض نظریے کی ہی ہے اور جس کا نظریہ زیادہ لوگوں تک پہنچتا اور سراہا جاتا ہے وہ سامراجیت کا بھرپور مزہ لوٹتا ہے ۔

Tags: افغانستانانفارمیشن ٹیکنالوجیسوشل میڈیانظریاتی جنگ
ShareTweet
Previous Post

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا

Next Post

موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ٹھیک کر رہے ہیں، وزیراعظم

Web Desk

Web Desk

Next Post
موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ٹھیک کر رہے ہیں، وزیراعظم

موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ٹھیک کر رہے ہیں، وزیراعظم

Discussion about this post

تازہ ترین

‘پاکستان کی معیشت کو اگر فوری طور پر سہارا نہ ملا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں’

‘پاکستان کی معیشت کو اگر فوری طور پر سہارا نہ ملا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں’

مئی 16, 2022
حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی فوری انتخابات کی حامی

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی فوری انتخابات کی حامی

مئی 16, 2022

ایڈیٹوریل

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟
ایڈیٹوریل

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟

مئی 16, 2022
نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا
ایڈیٹوریل

نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا

مئی 6, 2022
رجیم چینج میچ
ایڈیٹوریل

رجیم چینج میچ

اپریل 25, 2022
تم سالا غلام لوگ
ایڈیٹوریل

تم سالا غلام لوگ

اپریل 23, 2022

مقبول ترین

  • قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟
ایڈیٹوریل

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟

مئی 16, 2022
مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ ہو گیا، ویڈیو وائرل
دلچسپ و عجیب

مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ ہو گیا، ویڈیو وائرل

مئی 14, 2022
سیاسی عدم استحکام کا حل عام انتخابات؟
اداریہ

سیاسی عدم استحکام کا حل عام انتخابات؟

مئی 14, 2022
ن لیگ کا ‘مشن لندن’
اداریہ

ن لیگ کا ‘مشن لندن’

مئی 13, 2022
آج کل

اقسام

  • PSL
  • PSL
  • SMB-سوشل میڈیا بائٹس
  • Uncategorized
  • آج کل دین و دنیا
  • آج کل منٹو
  • آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
  • آج کل کا دسترخوان
  • آج کل کے لئے لکھیں
  • اداریہ
  • امریکہ
  • انتخابات 2018
  • اہم خبر
  • ای پیپر
  • ایڈیٹوریل
  • بریکنگ نیوز
  • بزمِ شاعری
  • بین الاقوامی
  • پاک فوج
  • پاکستان کی خبریں
  • تازہ ترین
  • تصاویر
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ستاروں کا حال
  • سلطنت عثمانیہ
  • سنہری قصے
  • سیاسی لوگ
  • شوبز
  • صحت
  • ضرور پڑھیں
  • قومی
  • کارٹون
  • کاروباری خبریں
  • کرکٹ
  • کھیلوں کی خبریں
  • محکمہ موسمیات
  • مزید
  • مشہور خبر
  • مقبول ترین
  • ورلڈ کپ 2019
  • ویڈیو

ٹیگز

AajKal Aajkalnews aajkalpk America Bollywood Election Imran Khan India international Islamabad Karachi Lahore Nawaz Sharif Pakistan PMLN PTI آج کا کارٹون آپ کا دن کیسا گزرے گا آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ افغانستان اپوزیشن بالی ووڈ بلاول بھٹو بھارت حکومت ستاروں کا احوال ستاروں کا حال ستارے سوشل میڈیا سپریم کورٹ شاہ محمود قریشی شہباز شریف شیخ رشید عثمان بزدار عمران خان فواد چوہدری مریم نواز نواز شریف وزیراعظم وزیراعظم عمران خان پاکستان پی ایس ایل کارٹون کراچی کورونا وائرس
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist