معروف امریکی یوٹیوبر ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ امریکا کی وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے یہ اقدام ان کی جانب سے اپنے چھوٹے پروپیلر طیارے کو جان بوجھ کر کریش کرنے اور پھر اپنے پیراشوٹ اسکیپ کے دوران اس کی فلمنگ کرنے میں ملوث پائے جانے پر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ٹریور جیکب جو کہ سابق اولمپک اسنوبورڈر سے یو ٹیوبر بنے ہیں، انہوں نے کیلیفورنیا کے لاس پیدریس نیشنل پارک فاریسٹ کے پہاڑوں پر اپنا چھوٹا پروپیل طیارہ ارادتاً کریشں کیا۔
اطلاعات کے مطابق جس لمحے ان کے طیارے کے پروپیلر نے کام کرنا بند کیا اسے کیمرے نے محفوظ کرلیا اور پھر انہوں نے طیارے سے کود کر جان بچانے والے پیراشوٹ کو استعمال کیا۔
تین ہفتوں بعد انہوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو بعنوان ’آئی کریشڈ مائی پلین‘ شائع کی۔ جو فوری طور پر وائرل ہوئی اور اسے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ویو (دیکھا) کیا۔
اس صورتحال پر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ٹریور جیکب پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب پر زیادہ سے زیادہ ویوز کے لیے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو کریشن کیا۔
Discussion about this post