پیر, مئی 23, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home آج کل دین و دنیا
جمعتہ الوداع!!

جمعتہ الوداع!!

Web Desk by Web Desk
مئی 6, 2022
in آج کل دین و دنیا, ضرور پڑھیں
0
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃالوداع کہتے ہیں۔ الوداع کے لغوی معنی رخصت کرنے کے ہیں چونکہ یہ آخری جمعۃ المبارک ماہ صیام کو الوداع کہتا ہے اس لئے اس کو جمعۃ الوداع کہتے ہیں۔ جمعۃ الوداع اسلامی شان و شوکت کا ایک عظیم اجتماع عام ہے۔ یہ اپنے اندر بے پناہ روحانی نورانی کیفیتیں رکھتا ہے اور یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اب ان ایام گنتی کے وداع ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ جس میں مسلمانوں کیلئے عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔

آج اس ماہ منور کا آخری جمعہ ہے جو ہمیں اس ماہ مقدس سے جدا کر رہا ہے، جس نے ہمیں ہر گھڑی اللہ کی عطا کردہ بے شمار رحمتوں، نعمتوں سے ہر لمحہ نوازا۔ یہ ماہ مقدس ہم سے رخصت ہونے کو ہے، رمضان کے اس جمعہ کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ پورے عالم اسلام کے مسلمان جمعۃ الوداع کو بڑے ذوق عبادت میں پورے اہتمام کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ ان کا دل بھی بوجھل اور غمگین بھی ہوتا ہے کہ نہ جانے اگلے سال کس کے مقدر میں پھر یہ مبارک لمحات آئیں گے یا نہیں۔

آج جمعۃ الوداع ہے اور آج کے یوم سعید کو پوری دنیا کے مسلمان قبلہ ائول مسجد اقصی کی آزادی کے لئے ’’یوم القدس‘‘ کے طور پر بھی مناتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ قبلہ اوّل بیت المقدس یعنی مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے ہر ممکن جدو جہد کریں گے۔ بیت المقدس اس عظیم عمارت کا نام ہے جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام آسمانی مذاہب کیلئے بھی مقدس اور محترم مقام ہے۔ مسجد اقصی کو مسلمانوں کا پہلا قبلہ اوّل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ مسجد اقصیٰ کا ذکر قرآن کریم کے پندرھویں پارہ میں آیا ہے۔

اسی سرزمین میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت بھی ہوئی بہت سے انبیاء کرام یہاں تشریف لائے، اسی وجہ سے اسے انبیاء کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے سال کے سب سے عظیم دن ہم سب ملکر قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ جمعۃ المبارک کی عظمت و رفعت محتاج بیان نہیں جو قدر و منزلت اسے عطا ہوئی ہے کسی اور دن کو وہ نصیب نہیں ہوئی۔ حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے پیارے نبی پاکﷺ نے فرمایا سب سے بہتر دن جس پر سورج طلوع ہو جمعہ کا دن ہے، اس میں حضرت آدم ؑ کی ولادت ہوئی، اسی دن حضرت آدم ؑ جنت سے نکالے گئے اور یہی وہ دن ہے جس میں قیامت قائم ہوگی۔

زمانہ جاہلیت میں جمعہ کو عروبہ کہا جاتا تھا۔ حضور اکرم ﷺ کی بعثت سے پانچ سو ساٹھ برس قبل جناب کعب بن لوئی نے اس دن کانام جمعہ رکھا۔ اس زمانے میں قریش ایک مقام پر جمع ہوتے اور کعب خطبہ دیا کرتے اکثر جناب کعب آسمانی کتابوں کے حوالے سے نبی آخر الزماں ﷺ کے تشریف لانے اور آپﷺ کی خوبیوں اور محاسن کا بیان کرتے تھے۔ خصوصاً یہ ثابت کرتے تھے کہ اس عظیم انسان کی ولادت بنو اسماعیل کے قبیلہ قریش ہی میں ہو گی وہ لوگوں کو وعظ و نصحیت کرتے تھے کہ اپنی نسل کو وصیت کرتے رہنا کہ تم میں جو بھی اس نبی آخر الزماں ﷺ کا زمانہ پائے وہ ان پر ایمان لے آئے۔

اگرچہ جمعہ کا لفظ بولا جاتا تھا لیکن یہ لفظ عرب میں مشہور نہ تھا صرف قریش کے درمیان اس کا استعمال تھا۔ حضور اکرم ﷺ کی جلوہ گری اور نزول قرآن کے بعد اس کو اتنی شہرت ملی کہ اس کے مقابلے میں عروبہ کا لفظ لغت عرب سے ختم ہو گیا اور اب دنیا صرف اس کو جمعہ کے نام سے جانتی ہے۔ حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺؓ سے پوچھا گیا کہ اس کانام جمعہ کیوں رکھا گیا؟تو آپ ﷺ نے فرمایا اس لئے کہ اس میں تمہارے باپ حضرت آدم ؑ کی مٹی خمیر کی گئی اور اسی دن صور پھونکا جائے گا اور دوبارہ اٹھایا جائے گا اور اسی دن گرفت ہوگی اور اسی دن جمعہ کی آخری تین ساعتوں میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اس میں اللہ سے جو دعا مانگے وہ قبول فرمائے گا۔

جمعۃ المبارک کے دن کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن کریم میں دوسرے دنوں کے مقابلے میں بطور خاص اس کا ذکر کیا گیا ہے اور جب نماز جمعہ کے لئے بلایا جائے تو جمعہ کے دن اللہ کے ذکر کی طرف فوراً تیار ہو کر جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ارشاد ہوتا ہے کہ ترجمہ!

’’اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن ( نماز جمعہ )کے لئے اذان دی جائے تو فوراً تیاری کرو اللہ کے ذکر کی طرف اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اگر تم جانتے ہو‘‘( سورۃ الجمعہ )

اس دن کی فضیلت نبی پاک ﷺ نے بھی بتائی حضرت ابو لبابہ بن عبد المنذرؓ سے روایت ہے آقائے دوجہاں ﷺ نے فرمایا بے شک جمعہ کا دن سید الایام اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑی عظمت والا ہے ۔وہ اللہ کے نزدیک یوم الاضحی اور یوم الفطر سے زیادہ عظمت والا ہے۔

اس میں پانچ خصوصیات ہیں۔

اس میں اللہ نے آدم ؑ کو پیدا فرمایا

اسی دن میں اللہ نے ان کو زمین پر اتارا

اور اسی دن ان کاوصال ہوا

اور اس دن ایک ایسی ساعت آتی ہے جس میں بندہ اللہ سے جو چیز بھی مانگتا ہے وہ اسے عطا کرتا ہے جبکہ وہ کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے۔

اسی دن میں قیامت قا ئم ہوگی۔ نہ کوئی مقرب فرشتہ نہ آسمان نہ زمین اور نہ ہوا نہ پہاڑ اور نہ دریا مگر وہ جمعہ کے دن سے لزرتے ہیں۔ یہ سب چیزیں قیامت کے اچانک آ جانے سے خوف زدہ رہتی ہیں۔

یہ قبولیت دعا کی ساعت کب آتی ہے اس بارے چند روایات ملاحظہ فرمائیں حضرت ابو بردہ بن ابی موسیٰؓ کا بیان ہے کہ میں نے اپنے والد کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضور اکرم ﷺ نے جمعہ کی مخصوص ساعت کے متعلق فرمایا کہ وہ گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے کے وقت سے نماز ختم ہونے تک ہے۔ حضرت انس ؓ کا بیان ہے سرکار ﷺ نے فرمایا کہ اس گھڑی کو تلاش کرو جس کی امید جمعہ کے دن ہوتی ہے وہ عصر کی نماز کے بعد سے غروب آفتاب کے درمیان ہے۔ حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے جمعہ کی فضیلت ایسے ہے جیسے خود ماہ رمضان کی باقی تمام مہینوں پر فضیلت ہے ۔

ShareTweet
Previous Post

مسجد نبویؐ میں نعرے بازی پر ثمینہ پیرزادہ کا اظہار افسوس

Next Post

اداکار فیروز خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Web Desk

Web Desk

Next Post
اداکار فیروز خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اداکار فیروز خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Discussion about this post

تازہ ترین

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

مئی 22, 2022
عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

مئی 22, 2022

ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟
ایڈیٹوریل

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟

مئی 16, 2022
نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا
ایڈیٹوریل

نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا

مئی 6, 2022
رجیم چینج میچ
ایڈیٹوریل

رجیم چینج میچ

اپریل 25, 2022

مقبول ترین

  • قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟
سائنس و ایجادات

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟

مئی 20, 2022
رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!
آج کل دین و دنیا

رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!

مئی 20, 2022
بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟

مئی 19, 2022
دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
آج کل

اقسام

  • PSL
  • PSL
  • SMB-سوشل میڈیا بائٹس
  • Uncategorized
  • آج کل دین و دنیا
  • آج کل منٹو
  • آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
  • آج کل کا دسترخوان
  • آج کل کے لئے لکھیں
  • اداریہ
  • امریکہ
  • انتخابات 2018
  • اہم خبر
  • ای پیپر
  • ایڈیٹوریل
  • بریکنگ نیوز
  • بزمِ شاعری
  • بین الاقوامی
  • پاک فوج
  • پاکستان کی خبریں
  • تازہ ترین
  • تصاویر
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ستاروں کا حال
  • سلطنت عثمانیہ
  • سنہری قصے
  • سیاسی لوگ
  • شوبز
  • صحت
  • ضرور پڑھیں
  • قومی
  • کارٹون
  • کاروباری خبریں
  • کرکٹ
  • کھیلوں کی خبریں
  • محکمہ موسمیات
  • مزید
  • مشہور خبر
  • مقبول ترین
  • ورلڈ کپ 2019
  • ویڈیو

ٹیگز

AajKal Aajkalnews aajkalpk America Bollywood Election Imran Khan India international Islamabad Karachi Lahore Nawaz Sharif Pakistan PMLN PTI آج کا کارٹون آپ کا دن کیسا گزرے گا آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ افغانستان اپوزیشن بالی ووڈ بلاول بھٹو بھارت حکومت ستاروں کا احوال ستاروں کا حال ستارے سوشل میڈیا سپریم کورٹ شاہ محمود قریشی شہباز شریف شیخ رشید عثمان بزدار عمران خان فواد چوہدری مریم نواز نواز شریف وزیراعظم وزیراعظم عمران خان پاکستان پی ایس ایل کارٹون کراچی کورونا وائرس
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist