کراچی: اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
‘ڈرامہ سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنا ضرروی’
نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام کی سٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔نیلم منیر نے انسٹا سٹوری پر لکھا ہے کہ میری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے ، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی مگر میں شادی بہت سادگی سے کروں گی۔
Discussion about this post