وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے کئی اہم رہنما بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزرا احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پرواز شام کو پونے چھ بجے گیٹ وک ایئر پورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل پر اترے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے گیٹ وک ایئر پورٹ تک کی پرواز کا دورانیہ 9 گھنٹے 5 منٹ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی رہنماؤں سے بعض معاملات پر مشاورت کرنی ہے، (ن) لیگ بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔ ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
Discussion about this post