کولیسٹرول خاموش قاتل ہے یہ دل کے امراض میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ کے مریض احتیاط کریں رات کے وقت ہارٹ اٹیکس کی شرح بڑھنے لگی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کے مسائل سے متعلق لوگوں کو آگاہی تو موجود ہے شوگر کے مریضوں میں کولیسٹرول پہلے ہی زیادہ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے پروفیسر بلال محی الدین کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کی زیادتی ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہے۔
دل کے مریض محتاط رہیں رات کے اوقات میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس طرح کی خوراک کھا رہے ہیں اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعمان نصیر کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کی زیادہ ہونے کی شرح ہمارے ملک میں بڑھ رہی ہے۔
کولیسٹرول بڑھنے کا مریض کو محسوس نہیں ہوتا اس لئے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کولیسٹرول سے بچاو کا دن منانا خوش آئند ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرام کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول دنیا بھر کا درپیش مسئلہ ہے۔
کولیسٹرول کی شرح سے متعلق اپنی تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں دل کے امراض خوفناک حد تک تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر عباس رضا کولیسٹرول کی روک تھام کیلئے مزید تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پریونشن کارڈیولوجی کا شعبہ قائم ہونا چاہئے۔ شوگر، کولیسٹرول، دل کے عارضہ کا آپس گہرا تعلق ہے۔ تینوں کے محرکات بھی ایک جیسے ہیں۔
Discussion about this post