وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کراچی دھماکے پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی شدید مذمت
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح اسپتال میں کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی نے بہت برے دن دیکھے لیکن وہ وقت واپس نہیں آنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں ہلاک چینیوں کی یاد میں کل صبح تقریب ہوئی اور رات کو صدر میں دھماکا ہو گیا۔
Discussion about this post