اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن ہمارے 5 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا امیدوار ہوں، اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔
Discussion about this post