جمعرات, جون 30, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل
یہ لازم تو نہیں ہے …

یہ لازم تو نہیں ہے …

Web Desk by Web Desk
مئی 30, 2022
in ایڈیٹوریل, ضرور پڑھیں
0
43
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک دفعہ ایک چھوٹا بچہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک بڑے سٹور میں داخل ہوا۔ ماں گھر کی چیزیں خریدنے میں مصروف ہو گٸی اور بچہ کڈز سیکشن میں کھلونوں کے دیکھنے جھولے جھولنے لگا۔ بچہ کھلیتے کھیلتے پرندوں اور جانوروں کے سیکشن میں جا کر رنگ برنگے پرندے دیکھنے لگا۔

اچانک اسے بلی کے 3 بچے نظر آۓ جو بہت ہی خوبصورت تھے ان کی آواز بچے کے دل کو لبھانے لگی۔ بچہ بلی کے بچوں کے پنجرے کی طرف بڑھا اور ان سے شرارتیں کرنے لگا۔ اچانک بچے کو ایک اور جانب سے بلی کے بچے کی آواز سناٸی دی اسے ایسا محسوس ہوا جیسے کوٸی اور اسے بلا رہا ہے۔ بچے نے اس جانب دیکھا اور آہستہ آہستہ چلتے ہوۓ اس پنجرے کی طرف دیکھا۔

بلی کے اس بچے کو تنہا دیکھ کر بچے کو اس پر بہت پیار آیا۔ دکاندار سے اسے پنجرے سے نکالنے کی فرماٸش کی۔ دکاندار  نے اسے بلی کا بچہ نکال دیا مگر ساتھ ہی کہا پیارے بچے آپ اس سے کھیلنا چاہیں تو اجازت ہے مگر یہ براۓ فروخت نہیں۔ بچے  نے بلی کے بچے سے کچھ دیر دل بہلایا اور اسے پنجرے میں چھوڑ کر کاؤنٹر پر آ گیا اور کہا مجھے یہ بچہ خریدنا ہے۔

دکاندار نے کہا مگر ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ یہ براۓ فروخت نہیں۔ بچہ بضد ہوا لیکن مجھے تو یہی خریدنا ہے۔ دکاندار پیارے بچے آپ اس کے علاوہ 3 بچوں کو دیکھ چکے ہیں وہ اس جیسے ہیں آپ ان میں سے کوئی خرید لیں یہ بچہ ہم اس لیے فروخت نہیں کر سکتے کہ یہ پیدائشی ایک ٹانگ سے معذور ہے۔ بچے نے کہا لیکن میں تو آپ کو اس کی قیمت مکمل پیش کروں گا۔

دکاندار نے کہا ٹھیک ہے جیسے آپ کا حکم ہو۔ بچے نے دکاندار کو 2 ڈالر پیش کیے اور باقی ڈالر لینے اپنی والدہ کی طرف بڑھا۔ والدہ سے بقیہ رقم  لے کر اپنی والدہ کے ساتھ جب دکاندار کے پاس پہنچا تو دکاندار نے کہا میم آپ کا بچہ بلی کا یہ معذور بچہ خریدنے کی ضد کر رہا ہے۔

ہم اسے صاف لفظوں میں سمجھا چکے ہیں کہ اس قیمت میں آپ تندرست بچہ خرید سکتے ہیں پھر یہی کیوں خریدنے کی ضد کر رہے ہیں۔ بچے نے اپنی ماں کی طرف دیکھا اور اپنی دائیں ٹانگ سے کپڑا اٹھایا تو دکاندار یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ بچے کی وہ ٹانگ مصنوعی ہے۔

ادھر بلی کے بچے کی بھی دائیں ٹانگ نہیں تھی۔ دکاندار نے 2 ڈالر بھی واپس کر دئیے اور کہا یہ بلی کا بچہ آپ کا دوست بن گیا ہے اور ہم دوستی کی قیمت نہیں لیتے یہ ہماری طرف سے تحفہ رکھ لیجیے۔

یہ لازم تو نہیں کہ اللہ ہمیں تکلیف دے کر ہی آزماۓ۔ یاد رکھیں کبھی کبھی اللہ بغیر تکلیف کے بھی آزماتا ہے۔ اچھا انسان وہ ہے جو اپنے اچھے ایام میں بناء کسی لالچ کے دوسروں کا درد محسوس کرے۔ اپنے اردگرد غور کریں آپ کو بہت سے خاموش لوگ نظر آئیں گے جنہیں معاشرے  نے اپنے سے الگ کر دیا ہے۔

جو ذرا سی محبت مدد مشورے حوصلے یا اک چھوٹی سی مسکراہٹ کے منتظر ہیں۔ کبھی کبھی ہم کسی کو کچھ نہیں دے پاتے بس ایک دلاسہ ہی کسی کو زندگی دے دیتا ہے۔ درد سمجھنے والا بنیں تکلیف تو ہر کوئی دے دیتا ہے۔ یہ لازم تو نہیں کہ آپ کو تکلیف پہنچے تو ہی آپ دوسروں کا درد سمجھیں گے۔

ہم انسان بہت نرم دل ہیں اور بہت جلد کسی کی تکلیف پر ہمارے آنسو بچھڑ جاتے ہیں کسی کے مرنے پر ہم خود کو بے جان محسوس کرنے لگتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے مگر ہم آپ کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں کہ لازمی نہیں درد کی آہ و بکا سن کر ہی آپ ترس کھائیں۔

کسی کی آنکھ کے آنسو بہے بناء اس کا درد محسوس کیجیے۔ خدا کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ہے آپ بھی پیار کیجیے۔ انشاء اللہ وہ آپ سے پیار کرے گا۔ آسانیاں بانٹنے والا بنیے اللہ آپ کو آسانیاں عطا کرے گا۔ جس طرح ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے گڑگڑاۓ بغیر ہماری خواہشات پوری ہوں۔

ہمیں بن مانگے ہی عطا ہو جاۓ ہماری مشکل میں کوئی معجزہ ہو جاۓ ہماری مدد کی کوئی کرامت ہو جاۓ۔ آپ کسی کے لیے وہ معجزہ وہ کرامت بن جائیں۔ خدا آپ کی نصرت فرماۓ گا۔ اگر آپ اتنا حاصل کر رہے ہیں جس سے آپ پر سکون ہیں اور مزید حاصل کرنے کا وقت بھی رکھتے ہیں تو ضرور کیجیے مگر دوسروں کے سکون کے لیے اپنے رزق وقت ہمت خوشی اور اچھائی سے دوسروں کو کچھ دیتے رہیں۔

Tags: بلی کا بچہپنجرےمعذورنرم دل
ShareTweet
Previous Post

عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟ محمد حفیظ

Next Post

عمران کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی، الیکشن کرانے کا فیصلہ ایوان کرے گا، شہباز شریف

Web Desk

Web Desk

Next Post
عمران کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی، الیکشن کرانے کا فیصلہ ایوان کرے گا، شہباز شریف

عمران کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی، الیکشن کرانے کا فیصلہ ایوان کرے گا، شہباز شریف

Discussion about this post

تازہ ترین

فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

جون 30, 2022
اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

جون 30, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟
دلچسپ و عجیب

اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟

جون 27, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist