جمعرات, جون 30, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل
عمران خان نے اچانک آزادی مارچ کیوں ختم کیا۔۔۔؟

عمران خان نے اچانک آزادی مارچ کیوں ختم کیا۔۔۔؟

Web Desk by Web Desk
جون 2, 2022
in ایڈیٹوریل
0
31
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عمران خان کے گرد موجودہ بیشتر افراد کو علم نہیں کہ اپنے اعلانیہ مقام (ڈی چوک اسلام آباد) تک پہنچنے سے قبل ہی انہوں نے اچانک ہی اپنا حقیقی آزادی مارچ کیوں ختم کیا۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی طرف مارچ کے ڈراپ سین کے حوالے سے یہ تاثر بھی غلط ہے کہ اسٹیبلشمنٹ  نے خفیہ طور پر مداخلت کی کیونکہ دفاعی فورسز کے قابل بھروسہ ذرائع دو ٹوک الفاظ میں اس معاملے میں فوج کے کسی کردار سے انکار کرتے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ کیا اور نہ انہیں مارچ ختم کرنے کیلئے کوئی یقین دہانی کرائی، اس سلسلے میں ممکنہ ڈیل کے حوالے سے جو تاثر پیش کیا جا رہا ہے وہ بھی غلط ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ان کی آخری مداخلت اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی والوں کے درمیان بدھ کو ملاقات کے حوالے سے ثالثی کی صورت میں سامنے آئی تھی۔ اس ملاقات میں بھی دونوں فریقوں سے اسٹیبلشمنٹ  نے کہہ دیا تھا کہ سیاست دان مل بیٹھ کر اپنے مسائل خود حل کریں اور باہر سے کوئی مداخلت نہیں ہو گی۔ بدقسمتی سے گزشتہ ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔

سوال یہ ہے کہ عمران خان کا مسلسل یہ کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے اور قومی اسمبلی تحلیل ہونے تک مارچ اور دھرنا ختم نہیں ہو گا تو پھر عمران خان نے مارچ اور دھرنا کیوں ختم کیا؟ پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنمائوں سے جب رابطہ کیا گیا تو انہیں فیصلے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ علم نہیں تھا کہ جمعرات کی شام آزادی مارچ کا ڈراپ سین کیوں ہوا۔

ایک رہنما نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ شاید عمران خان نے ایسا ملک کی معیشت کیلئے کیا ہو گا جو سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ ایک اور رہنما کا کہنا تھا کہ وہ وجہ نہیں جانتے لیکن مارچ پہلے ہی تھکا دینے والا ثابت ہو رہا تھا اور اسے مزید دن تک جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ختم کیے جانے کے حوالے سے تین عمومی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔

اول، عمران خان اسلام آباد میں متاثر کن تعداد میں لوگوں کو لانے میں ناکام ہو گئے۔

دوم، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کے حوالے سے انہیں عدالت عظمیٰ کی طرف سے ممکمنہ کارروائی کا ڈر تھا۔

سوم، سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے نتیجے میں ریڈ زون میں فوج تعینات کر دی گئی تھی۔

جمعرات کی صبح اپنے خطاب میں عمران خان نے مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا اور 6 دن کی اگلی ڈیڈلائن دیدی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی، فوج اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہو اور یہ وہ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انارکی چاہتی ہے۔

Tags: اسٹیبلشمنٹپی ٹی آئیدھرناعمران خان
ShareTweet
Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Web Desk

Web Desk

Next Post
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Discussion about this post

تازہ ترین

اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

جون 30, 2022
ہیلری کلنٹن ڈاکٹر آصف کی انتخابی مہم کا حصہ بن گئیں

ہیلری کلنٹن ڈاکٹر آصف کی انتخابی مہم کا حصہ بن گئیں

جون 30, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟
دلچسپ و عجیب

اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟

جون 27, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist