وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب جمع کرایا جس میں الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بالکل آئین و قانون کے مطابق ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے الیکشن سپریم کورٹ کی 63 اے کی تشریح سے قبل ہوا۔
جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سپریم کورٹ کی تشریح کا وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعلیٰ عدالیہ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا
Discussion about this post