پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم کملی کے گانے”پانی” کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کر دیا جس کا شائقین کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔
انسٹا گرام پر اداکارہ نے لکھا کہ "کملی سے زینب فاطمہ سلطان کی طرف سے پانی کا ٹیزر پیش کرتے ہوئے، محبت، نقصان اور سر بستہ رازوں کی کہانی”۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے فلم کی ریلیز کے بارے میں بھی اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’’ سرمد کھوسٹ کی یہ فلم 03 جون 2022
کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے‘‘۔
Discussion about this post