پاکستان کے 4 کاروباری افراد نے مشہور امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30ایشیا‘ کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے جوکہ پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔
فوربز کی ’30 انڈر 30ایشیا‘ کی فہرست میں زین احمد، درِعزیز آمنہ، محمد سعد اور شوانہ شاہ شامل ہیں۔
ان چاروں پاکستانی امیدواروں کو ای کامرس، انٹرپرائز ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ان کی شراکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
صنعت کاروں نے بالترتیب ان 4 پاکستانی کاروباری افراد کو آرٹ اینڈ اسٹائل، انڈسٹری اینڈ مینوفیکچرنگ، میڈیا اینڈ مارکیٹنگ اینڈ سوشل امپیکٹ کی کیٹیگریز میں منتخب کیا ہے۔
فوربز کے مطابق، اس سال کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے 4 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں، جن میں سے 300 نوجوان گیم چینجرز کو متعدد شعبوں میں منتخب کیا گیا ہے۔
زین احمد آرٹ اینڈ اسٹائل، فوڈ، اور ڈرنک کی کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں، محمد سعد انڈسٹری اینڈ مینوفیکچرنگ کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
درِ عزیز آمنہ نے میڈیا، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائیزنگ کی کیٹیگری میں جگہ بنائی، جبکہ شوانہ شاہ نے سوشل امپیکٹ کی کیٹیگری میں اپنا نام روشن کیا۔
Discussion about this post