لاہور : قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے محمد حارث کو رضوان کی جگہ موقع دینا جلد بازی ہو گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کیمپ کے دوران گرمی میں کھیلنے کی پریکٹس جاری ہے،شاہین بہت اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے، رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا، رضوان بہت اچھی کپتانی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ٹیم کوہرانے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے، کیا پتا کس نے کتنا کھیلنا ہے، ہربندہ خود کو کپتان سمجھتا ہے، بطور کھلاڑی نمبر ون پر آنا خواب ہوتا ہے، شان مسعود اوپر والے نمبر پر کھیلتا ہے اسے نیچے کے نمبروں پرکھلانا ناانصافی ہو گی۔
Discussion about this post