واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کے دورہ پر غور کر رہے ہیں ۔
برطانوی خبررساں ایجنسی "رائٹرز "کے مطابق امریکی صدر کے اس دورے میں امریکی صدر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن جون کے آخر میں یورپ ، اسرائیل کے دورے کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیاکہ بائیڈن اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ محمد بن سلمان اس بات کو نہیں مانتے کہ 2018 میں ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کردار تھا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق دورہ سعودی عرب کے امکانات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ’دیکھیں ، میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنا نظریہ تبدیل نہیں کروں گا لیکن امریکا کے صدر کی حیثیت سے میرا کام امن قائم کرنا ہے اور میں یہی کرنے کی کوشش کروں گا’۔
رپورٹس کے مطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایک ایسے وقت میں تقویت دینا ہو گا جب بائیڈن امریکا میں پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
Discussion about this post