وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
وزیراعظم نے ایف آئی اے میں پیشی کے فوراً بعد وزارت توانائی کے وزراء اور اعلیٰ حکام کو لاہور بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات، محرکات اور اس کے سدباب کے لیےاقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Discussion about this post