بدھ, جون 29, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں
جب سے شہباز شریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے: عمران خان

جب سے شہباز شریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے: عمران خان

Web Desk by Web Desk
جون 21, 2022
in پاکستان کی خبریں
0
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے شہبازشریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ مائنس کر دی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔ میرا کام پاکستانیوں کو شعور دینا ہے، چاہتا ہوں نوجوان اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں اور غلامی قبول نہ کریں۔ میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا، کلمے کا مطلب اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، کلمہ انسان کو غیرت دیتا ہے، جب تک نظریئے پرعمل نہیں کریں تب تک اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل، بھارت، امریکا نے ملکر سازش کی، ان تینوں نے بوٹ پالش کرنے والے چیری بلاسم کو مسلط کیا، شہباز شریف کو اس لیے نہیں لائے کہ قابلیت تھی، ان کو پتا تھا یہ ان کے بوٹ پالش کر کے سارے حکم مانے گا، اس نے پہلے حکم پر ملک میں تاریخی مہنگائی کر دی، اس نے پٹرول، فضل الرحمان کی 60 روپے قیمت بڑھا دی۔ ڈیزل کوجب پتا چلا اس کی 60 روپے قیمت بڑھی تو عمرہ کرنے چلا گیا، عمرہ کرنے بھیس بدل کر گیا کہیں وہاں بھی ڈیزل کی آوازیں نہ لگ جائیں۔ ہماری حکومت میں بھی آئی ایم ایف کا پریشر تھا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، آئی ایم ایف نے ہمیں دس روپے ڈیزل، پٹرول کی قیمت بڑھانے کا کہا تھا، ہم نے دس روپے بڑھانے کی بجائے پٹرول، بجلی کی قیمتوں کو کم کیا، جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہیں۔ اس لیے ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روکا ہوا تھا، ہم نے قیمتیں بڑھانے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، ہماری حکومت نے آمدنی بڑھائی اورعوام کو ریلیف دیا۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم  نے ہرخاندان کو دس لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دی، احساس پروگرام کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کی،کورونا کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا، میرا کوئی کارخانہ یا دولت بیرون ملک نہیں، آصف زرداری، نوازشریف، شہباز شریف کے چوری کی تمام دولت باہر پڑی ہے۔ پہلے پٹرول، ڈیزل کو 60 روپے بڑھایا گیا، رات کے اندھیرے میں 45 فیصد گیس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ ہماری حکومت میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، امپورٹڈ حکومت کے آنے سے دس فیصد ایکسپورٹ نیچے گئی ہے، آئی ٹی سیکٹرمیں 75 فیصد انڈسٹری ترقی کر رہی تھی، سابقہ حکومتوں کو کرپشن کی وجہ سے نکالا جاتا تھا ہماری حکومت میں ترقی ہو رہی تھی، بلاول مہنگائی مارچ کرتا تھا، یہ مہنگائی نہیں سازش کے تحت حکومت گرائی گئی تھی، سازش کے تحت حکومت گرا کر امریکا کے پتلوں کو بٹھایا گیا، اسرائیل میں پہلی دفعہ ان کی حکومت میں وفد بھیجا گیا، یہ پاکستان کو غلام بنانا چاہتے ہیں، ہم نے کسی صورت یہ غلامی تسلیم نہیں کرنی۔ امپورٹڈ حکومت میں مرغی کی قیمت 62، آٹا 38 فیصد، گوشت 20 فیصد، چاول41 فیصد بڑھی، گھی 50، دالوں کی قیمت 22 فیصد، پیاز 30 فیصد بڑھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کل شہباز شریف کی شکل دیکھیں بہت گھبرایا ہوا ہے، شہباز شریف کی شکل پر عجیب سا خوف ہے کہتا ہے، اگر اس سے حکومت نہیں ہو رہی تو سازش کیوں کی؟ اگرمشکل حالات ہے تو سازش نہ کرتے اور عمران خان کو رہنے دیتے، سازش اور بوٹ پالش کر کے اقتدارمیں آ گئے تو اب ذمہ داری لو، جب ہم نے اقتدارسنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ہم نے ملک کو ٹھیک کر کے دکھایا تھا، شہبازشریف ادھر، ادھر بھاگنے کے بجائے حالات کو ٹھیک کرو، کہتے ہیں شہباز شریف 7 بجے کام شروع کردیتا ہے، عوام کومہنگائی کے سمندرمیں ڈوبا دیا کہ صبح 7 بجے یہ کام کرنے آتے ہو، شہباز شریف کا اصل کام توصرف اشتہارات میں ہوتا تھا، جب سے شہباز شریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ مائنس کر دی ہے۔

Tags: پاکستان تحریک انصافدیر بالاعالمی اداروںعمران خان
ShareTweet
Previous Post

صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر دستخط واپس بھیج دیے

Next Post

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(4th June 2022)

Web Desk

Web Desk

Next Post
آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(4th June 2022)

Discussion about this post

تازہ ترین

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور 10 فیصد سپر ٹیکس کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور 10 فیصد سپر ٹیکس کی منظوری دیدی

جون 29, 2022
سونم کپور کے ’بے بی شاور‘ سے مشہور ہونے والا لاہوری گلوکار کون ہے۔۔؟

سونم کپور کے ’بے بی شاور‘ سے مشہور ہونے والا لاہوری گلوکار کون ہے۔۔؟

جون 29, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟
دلچسپ و عجیب

اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟

جون 27, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist