پیر, جولائی 4, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں
پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کر کے میثاقِ معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، رانا ثناء اللّٰہ

پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کر کے میثاقِ معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، رانا ثناء اللّٰہ

Web Desk by Web Desk
جون 21, 2022
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کر کے میثاقِ معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جو پاکستان کے حالات کے مطابق نہیں تھا، انہوں نے تمام سبسڈیز کو ختم کرنے کا وعدہ کیا جبکہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ کر نہیں سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کا معاہدہ موجود ہے، جس میں گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی زیرو کرنے کا وعدہ کیا، آئی ایم ایف نے وہی شرائط رکھی ہیں جن پر گزشتہ حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا، معیشت پر اسحاق ڈار رہنمائی کر رہے ہیں، وہ حالات سے باخبر ہیں۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے معیشت ایسی خراب کر دی ہے کہ اب اسے کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے، جب ڈالر کنٹرول میں تھا تو انہوں نے واویلہ کیا کہ ڈالر کو اسحاق ڈار نے قید کیا ہوا ہے، جب ڈالر کو آزاد چھوڑا تو ڈالر 115 سے 190 پر آ گیا، ہمارے 2 ماہ میں ڈالر 190 سے آ گے گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کے لیے تیار نہیں، آئی ایم ایف سے کہا گیا کہ پیٹرول پر پیسے تین چار اقساط میں بڑھا دیں گے مگر وہ نہیں مانا، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے، جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا، ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پرسوں رات پی ٹی آئی کے احتجاج سے عوام نے خود کو الگ رکھا، پی ٹی آئی کی برگر کلاس کے کسی جگہ ہزار اور کسی جگہ 2 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے، تین چار مقامات پر ہی ہزار سے 2 ہزار لوگ تھے، باقی جگہ 70 سے 150 افراد تھے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر صرف 10 سے 12 ہزار افراد نے دھیان دیا۔

Tags: آئی ایم ایفپی ٹی آئیرانا ثناء اللہمیثاق معیشت
ShareTweet
Previous Post

سی ٹی ڈی نے عمران خان کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

Next Post

جب تک نیب ہے، پاکستان نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

Web Desk

Web Desk

Next Post
جب تک نیب ہے، پاکستان نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

جب تک نیب ہے، پاکستان نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

Discussion about this post

تازہ ترین

ٹیلی کام و انٹرنیٹ کمپنیز کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

ٹیلی کام و انٹرنیٹ کمپنیز کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

جولائی 4, 2022
منی لانڈرنگ کیس : مونس الٰہی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش

منی لانڈرنگ کیس : مونس الٰہی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش

جولائی 4, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist