کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں۔
سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ فاروق ستار کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ عصر پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔ایم کیو ایم رہنماء کی والدہ کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور انکی عمر 85 برس تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔
Discussion about this post