اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ عمران خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔
عدالت نے عمران خان کو 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سابق وزیراعظم کی عدالت آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عام افراد کا عدالت میں داخلہ بند کر دیا گیاتھا۔
Discussion about this post