نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے کافی پینے کے شوقین افراد کو یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ ایسے لوگوں کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
دی گارڈین کے مطابق چین کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ جو لوگ روزانہ مناسب مقدار میں کافی پیتے ہیں، خواہ اس میں چینی استعمال کریں یا نہ کریں۔ 7سال کے عرصے میں ان کی صحت پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کی قبل از وقت موت کا امکان واضح طور پر کم ہو جاتا ہے۔
یہ تحقیقاتی رپورٹ اینلز آف انٹرنل میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہوئی۔ اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے 9 سال تک 5 لاکھ سے زائد لوگوں کی کھانے پینے کی عادات کی نگرانی کی اور ان میں قبل از وقت موت کے امکان کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔
ان نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ روزانہ اڑھائی سے ساڑھے 4 کپ کافی پیتے تھے ان میں قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 29 فیصد کم پایا گیا۔
Discussion about this post