جمعرات, اگست 11, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
صرف اتنی ہی ترقی کرنے کی کوشش کرتا ہوں جتنی میں کر سکتا ہوں: شاہ رخ خان

صرف اتنی ہی ترقی کرنے کی کوشش کرتا ہوں جتنی میں کر سکتا ہوں: شاہ رخ خان

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
جون 26, 2022
in آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
0
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ کے رومانوی ہیرو شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اب وہ رومانس والی فلموں اور کرداروں کے لیے بوڑھے ہوچکے ہیں۔

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

بھارتی فلم نگری میں جب بھی رومانوی فلم یا محبت بھری داستان کا تذکرہ ہوتا ہے تو ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے اور وہ ہے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان، ان میں وہ صلاحیت ہے جو اپنے مخصوص انداز سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔

شاہ رخ کو25 جون کو بالی وڈ میں 30 سال مکمل ہوئے اور اس دن انہوں نے پہلا انسٹاگرام لائیو سیشن کیا۔

سیشن کے دوران ان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ‘اب وہ راہول اور راج جیسے کردار ادا کیوں نہیں کرتے اور کیا وہ ان کرداروں کو یاد کرتے ہیں؟’

جواب میں اداکار نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ اب میں رومانوی فلموں اور کرداروں کے لیے بوڑھا ہوچکا ہوں، مجھے کافی عجیب لگتا ہے جب میں اپنے سے کئی زیادہ چھوٹی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ فلم میں رومانس کرتا ہوں’۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ’زیرو‘ میں بہت اچھا وقت گزارا جو کہ میرے پہلے کیے جانے والے کاموں سے بہت مختلف تھا، مجھے یاد ہے کہ کئی سال پہلے میں ایک فلم میں کام کر رہا تھا اور میرے مقابل اداکارہ مجھ سے کافی چھوٹی تھیں اور ان کے ساتھ رومانوی سین کرنا مجھے بہت عجیب لگا تھا، مجھے شرم آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں عجیب نہیں لگنا چاہتا لیکن مجھے نہیں معلوم کہ آخری فلم کون سی تھی جس میں، میں نے راہول کا کردار ادا کیا تھا، میں ایک پیشہ ور اداکار ہوں اس لیے مجھے بہت سارے کردار ملتے ہیں، میں صرف اتنی ہی ترقی کرنے کی کوشش کرتا ہوں جتنی میں کر سکتا ہوں اور جو کچھ میں کرتا ہوں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں’۔

‘آپ سڑکوں پر چلتے ہیں اور لوگ آپ کو ان ناموں سے پکارنے لگتے ہیں’

کنگ خان نے مزید کہا کہ ‘میں پروڈیوسرز آدتیا چوپڑا اور کرن جوہر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ان غیر معمولی کرداروں کو تخلیق کیا، جب میں نے فلموں میں کام شروع کیا تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسی کردار کے نام سے پہچانا جاؤں گا جو میرے خیال میں ایک اداکار کو ملنے والا سب سے بڑا تحفہ ہے، آپ سڑکوں پر چلتے ہیں اور لوگ آپ کو ان ناموں سے پکارنے لگتے ہیں’۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی کئی فلموں میں رومانوی ہیرو راہول کا کردار ادا کیا جب کہ ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘چلتے چلتے’ میں انہوں نے ‘راج’ کا کردار ادا کیا جو شاہ رخ کی پہچان بن گئے۔

Tags: رومانوی ہیروشاہ رخ خان
ShareTweet
Previous Post

سندھ: کئی اضلاع میں فائرنگ، کارکنان زخمی، پولنگ عملے کے اہلکار اغوا

Next Post

پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم

پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم

Discussion about this post

تازہ ترین

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

اگست 10, 2022
ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

اگست 10, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022
وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 25, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)
اعجاز اسلامی

ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)

اگست 9, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے
صحت

متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے

اگست 6, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist