وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

 ڈائٹ اور ورزش یقینا موٹاپے سے نجات کے حوالے سے دو اہم عنصر ہیں لیکن نیند بھی اس حوالے سے اپنی اہمیت رکھتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے بتا دیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور کم نیند نہ صرف ہائی بلڈپریشر، دل کے امراض اور شوگر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہے بلکہ اس سے موٹاپا بھی لاحق ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ موٹاپے کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پوری نیند نہیں لیتے، وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہوتے ہیں، کیونکہ وزن کم کرنے کے لیے 7 سے 9 گھنٹے کی پرسکون نیند لینا لازمی ہوتا ہے اور اس سے موٹاپا کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

نیشنل سلیپ فاﺅنڈیشن (National Sleep Foundation) کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تب بھی ہماری چربی پگھل رہی ہوتی ہے۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کم نیند لینے سے بچوں کو موٹاپا لاحق ہونے کا خطرہ  89 فیصد اور بالغ افراد میں  55 فیصد بڑھ جاتا ہے۔جو لوگ چار سے پانچ گھنٹے نیند لیتے ہیں ان میں یہ خطرہ اور زیادہ ہوجاتا ہے۔

7 سے 9 گھنٹے کی نیند کے اس کے علاوہ بھی کئی طبی فوائد ہیں۔ اس کی وجہ سے انسان کئی طرح کی سنگین ذہنی و جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ “

Next Post

Discussion about this post

ایڈیٹوریل

ضرور پڑھیں

Welcome Back!

Login to your account below

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Add New Playlist