جمعرات, اگست 11, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اہم خبر
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور 10 فیصد سپر ٹیکس کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور 10 فیصد سپر ٹیکس کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
جون 29, 2022
in اہم خبر
0
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور  مالیاتی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔

قومی اسمبلی نے مالیاتی بل 23-2022 بھی ترامیم کے ساتھ مرحلہ وار منظورکیا۔

پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اس وقت صفر ہے،50 روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائےگی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں گے، ہم نے یہ اس لیےکیا کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، ہم نےجوتبدیلیاں کیں وہ پچھلی حکومت نےآئی ایم ایف سےطےکی تھیں، ہم صرف اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے نئی ٹیکس شرح کی ترامیم منظور

آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم کردیا گیا۔

نئی ترامیم کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تک تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائےگا، ماہانہ 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں سے 2.5 فیصدکی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔

ماہانہ ایک سے 2 لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 15 ہزار روپےفکس ٹیکس سالانہ جبکہ ایک لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصدکی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

ماہانہ 2 سے 3لاکھ روپے تنخواہ والوں پر ایک لاکھ 65 ہزار سالانہ جب کہ 2 لاکھ روپے سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 3 سے 5 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

ماہانہ 5 سے 10لاکھ روپے تنخواہ والوں پر10 لاکھ روپے سالانہ اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ تنخواہ لینے والوں پر 29 لاکھ روپےسالانہ جب کہ 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے

 آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں درآمدی موبائل فونز مزید مہنگےکردیےگئے۔

آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے۔

فنانس بل کےمطابق بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فونز پر 100 روپے اور 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

فنانس بل کے مطابق 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فونز پر 600 روپے، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے، 500 ڈالر کے موبائل فونز پر 4 ہزار روپے، 700 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 8 ہزار روپے اور 701 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 16 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

13 شعبہ جات کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 سپر ٹیکس عائد

قومی اسمبلی اجلاس میں ملک بھر میں 13 شعبہ جات کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ائیرلائنز، آٹوموبائل سیکٹر،  مشروبات اورسیمنٹ سیکٹر، کیمیکل اور سگریٹ سیکٹر،  فرٹیلائزر  اور اسٹیل سیکٹر،  ایل این جی ٹرمینل اور آئل مارکیٹنگ سیکٹر، آئل ریفائننگ اور فارماسوٹیکل سیکٹر کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

شوگر اور ٹیکسٹائل پر 10فیصد سپر ٹیکس جب کہ بینکنگ سیکٹر  پر مالی سال 2023 میں 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

15کروڑ روپے سے زائد آمدن والے اداروں اور افراد پر بھی سپر ٹیکس عائد

ملک میں تمام اداروں اور افراد جن کی آمدن 15 کروڑ روپے سے زائد ہے اس پر بھی سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

سالانہ 15 کروڑ روپے  سے زائد آمدن پر ایک فیصد، 20 کروڑ سے زائد آمدن پر 2 فیصد، 25 کروڑ سے زائد آمدن پر 3 فیصد اور سالانہ 30 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 4 فیصد سپرٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

Tags: بجٹپاکستانمالی سال
ShareTweet
Previous Post

سونم کپور کے ’بے بی شاور‘ سے مشہور ہونے والا لاہوری گلوکار کون ہے۔۔؟

Next Post

پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں: ذرائع

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں: ذرائع

پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں: ذرائع

Discussion about this post

تازہ ترین

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

اگست 10, 2022
ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

اگست 10, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022
وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 25, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)
اعجاز اسلامی

ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)

اگست 9, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے
صحت

متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے

اگست 6, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist