اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ کراچی میں مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں بادل برسنے کی توقع ہے،اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
Discussion about this post