کراچی: امریکہ کی ڈزنی سیریز مس مارول میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے بعد اب ادکارہ فواد خان کی انٹری کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈزنی کی مس مارول ناظرین میں مقبول تو ہے ہی لیکن نئی سیریز مقبولیت کا کچھ الگ ہی انداز ہے کیونکہ اس سیریز میں مہوش حیات کے بعد اب شائیقین اپنے پسندیدہ اداکار فواد خان کو بھی جلد دیکھ سکیں گے۔
ویب سیریز کی چوتھی سیریز گزشتہ رات نشر کی گئی جس کی خاص بات اس میں فواد خان کی ایک جھلک تھی جسے دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدت سے منتظر تھے۔ مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھایا جا سکتا ہے کہ فود خان کمالہ کے نانا کا کردار ادا کریں گے، فی الحال فود خان کی تصویر دکھائی گئی ہے لیکن اداکار پرستار آئندہ قسط میں انہیں دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔
فواد خان کے علاوہ مس مارول کی چوتھی قسط ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں کراچی کے معروف مقامات بھی دکھائے جائیں گے۔
Discussion about this post