جمعرات, اگست 11, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی
کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا

کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا

Web Desk by Web Desk
اگست 5, 2022
in بین الاقوامی, تازہ ترین
0
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: بھارت میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران کانگریس رہنما راہول اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس کے احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری وڈیوز کے مطابق پریانکا گاندھی کو خواتین اہل کاروں نے گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی ارکان پارلیمان اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس سے ایوان صدر (راشٹراپتی بھون) تک حکومتی پالیسیوں خصوصا بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے تھے، جہاں پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کی مداخلت کے دوران کانگریس رہنماؤں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی اور اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا گیا۔ تصادم کے دوران پولیس نے کانگریس کی قیادت سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں احتجاج کے دوران راہول گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جمہوریت مر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 برس میں بنایا گیا 8 برس میں ختم کردیا گیا۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوششوں اور دیگر ناقص پالیسیوں پر ایوان میں بحث کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں سچ بولنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ کانگریس کی جانب سے پابندی کے باوجود احتجاج شروع کیا گیا۔

Tags: پارلیمنٹ ہاؤسپریانکا گاندھیراہول گاندھی
ShareTweet
Previous Post

آج کا کارٹون – (5th August 2022)

Next Post

سلمان خان بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیں گے۔۔۔؟

Web Desk

Web Desk

Next Post
سلمان خان بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیں گے۔۔۔؟

سلمان خان بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیں گے۔۔۔؟

Discussion about this post

تازہ ترین

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

اگست 10, 2022
ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

اگست 10, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022
وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 25, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)
اعجاز اسلامی

ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)

اگست 9, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے
صحت

متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے

اگست 6, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist