ملک بھر میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

لاہور: ملک بھر میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے اب یکم ربیع الاول بدھ کو اور 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے  جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، اب یکم ربیع الاول بدھ 28 ستمبر کو ہوگی جب کہ بارہ ربیع الاول جشن میلاد النبیؐ 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

Next Post

Discussion about this post

ایڈیٹوریل

ضرور پڑھیں

Welcome Back!

Login to your account below

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Add New Playlist

%d bloggers like this: