عمران خان پی ٹی آئی کے ہی نہیں پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، شاہد آفریدی

کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے لہٰذا وزیراعظم عمران خان کو وقت دینا چاہیے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی تقریب منعقد ہوئی .اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ..مزید پڑھیں

Advertisements

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی سراوان ہاوس آمد ،سراج رئیسانی شہید کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار

کوئٹہ : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سراوان ہاوس آمد نوابزادہ سراج خان رئیسانی شہید کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار  تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی  کوئٹہ پہنچے شاہد آفریدی ..مزید پڑھیں

ٹیم درست سمت میں گامزن ہے ٗ شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کی کار کر دگی کی تعریف

سابق آل راؤنڈر کا ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ٹورنٹو: سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم ..مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی ٗشاہد آفریدی

کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں ٗ میڈیا سے بات چیت کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی۔ ..مزید پڑھیں

بوم بوم آفریدی کا بھرپور کامیابی سمیٹتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد

عظیم حسین پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھرمیں اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے خود کو منوانے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا لارڈز کے میدان پر اختتام ہو گیا ہے۔  آفریدی کا نام پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں آتا ہے، ان کا پورا نام محمد شاہد خان آفریدی ہے۔شاہد آفریدی نے سن 1996 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور پھر دنیائے کرکٹ کے افق کا وہ ستارہ بن گئے جو اب ہمیشہ چمکتا رہےگا۔اور اسی بدولت کئی ریکارڈ مثلاً سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اور سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرقومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’شکریہ شاہد آفریدی ان تمام لمحات کے لیے۔‘ بوم بوم آفریدی                          شاہد آفریدی تیز بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اور شروع ہی سے گیند باز پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ”بوم بوم آفریدی” کے نام سے بھی پکارے جاتے ہیں۔ اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ ٹیسٹکرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ، سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارذ بھی اپنے نام کر چکےہیں۔تیز بلے بازی کرنے کی وجہ سے اکثر جلدی آؤٹ بھی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اسی وجہ سے اکثر ٹیم سے باہر بھی ہو چکے ہیں۔ لیکن وہکسی بھی صورت میں اپنے بلے بازی کا طریقہ نہیں بدلتے اور کئی بار مسلسل ناکام ثابت ہوتے ہیں۔ اُن کا سب سے پسندیدہ شاٹ سیدھا ہوا میںکھیلنا ہے۔ آفریدی اپنے مضبوط مصافحہ اور اپنے غصّے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ Loading… : شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کریئر کی چند جھلکیاں شاہد آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز سن 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے کیا تھا ۔ ٹیسٹ کرکٹمیں شاہد آفریدی نے کل 27 میچ کھیلے اور 36.51 کی اوسط سے 1716 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میچوں میں شاہد آفرید ی نے سب سے شاندار اننگزانڈیا کے خلاف کھیلی جس میں انہوں نے 128 گیندوں پر 156 رنز بنائے تھے۔آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پانچ سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاںسکور کر چکے ہیں، جبکہ بولنگ کی بات کریں تو اس فارمیٹ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 48 ہے۔ انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچبھی آسٹریلیا ہی کے خلاف کھیلا تھا۔  ون ڈے میچوں میں شاہد آفریدی کا ذکرکرتے ہی سب سے پہلی بات جو ذہن میں آتی ہے وہ ہے کم گیندوں پر تیز ترین سنچری۔ بلکہ انہوں نے تواپنے کریئر کا آغاز ہی 37 گیندوں پر سنچری سکور کر کے کیا جو اس وقت بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین سنچری اور ایک شاندار اننگز تھی۔ شاہد آفریدی کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتاہےجو اپنے کریئر میں بڑی تیزی سے ترقی کرتے ہیں۔  شاہدآفریدی نے بین الاقوامی ون ڈے میچ میں سری لنکن بولنگ کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری سکور کی جس میں گیارہ چھکے اورچھ چوکے شامل تھے۔ون ڈے میچوں میں شاہد آفریدی کی 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں 32 بار میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ چار مرتبہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ بولنگ کے شعبے میں بھی کئی بار عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کو میچز جتوا چکے ہیں۔ون ڈے میچوں میں شاہدآفریدی کی کل وکٹوں کی تعداد 398 ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں ان کا بہترین ریکارڈ ہے۔ Loading…

آفریدی آخری انٹر نیشنل میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں ناکام

لندن:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں ناکام رہے۔ شاہد آفرید ی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چیریٹی میچ کے لیے ورلڈ الیون کی ٹیم کاکپتان مقرر ..مزید پڑھیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے

آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا اعزاز ہے ،میچ ایک اچھے مقصد کے لئے منعقد کیا جارہا ہے،آفریدی کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ..مزید پڑھیں

آفریدی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف آئی سی سی ورلڈ الیون کا حصہ بننے کی تصدیق

اس سے قبل میڈیا پر انجری کے باعث آفریدی کی میچ میں عدم شرکت سے متعلق خبریں رپورٹ کی جارہی تھیں ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا ..مزید پڑھیں

پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب ملک ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی چیریٹی میچ میں آئی سی سی ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور:پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور شعیب ملک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ ..مزید پڑھیں